بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

بلفاسٹ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 71 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ آئرش ٹیم 190 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔ الیاس سنی نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سول سروس کرکٹ کلب بلفاسٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 33 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ضیاءالرحمن 40 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ تمیم اقبال 31، محمد اشرفل 15، مشفیق الرحیم 6 اور محمداللہ 23 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی طرف سے پال سٹرلنگ اور میکس سورنسن نے دو، دو جبکہ بوائیڈ رینکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔ گیری ویلسن 41 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ ویلیم پورٹر فیلڈ 26 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے الیاس سنی کامیاب باﺅلر رہے، انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرزاق نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...