بنگلہ دیش کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے کھلاڑیوں کا اعلان
ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش نے رواں سال سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ روبل حسین فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، امرالقیس، جنید صدیق، جہرالاسلام، انعام الحق، محمد اشرفل، شکیب الحسن، الوک کپالی، شووگاٹا ہوم، مومن الحق، رقیب الحسن، مشفیق الرحیم، محموداللہ، نعیم اسلام، ناصر حسین، صابر رحمان، عبدالرزاق، انعام الحق جونیئر، الیاس سنی، شفیع الاسلام، سوہاگ غازی، مشرفی مرتضی، فرحاد رضا، نظم الحسین، ضیاءالرحمان، عبدالحسن، شہادت حسین، قاضی قمر الاسلام، العمین حسین اور علاﺅالدین بابو شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے اور وہ 21 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔