پی سی بی نے باﺅلنگ کوچ کے لئے کوششیں تیز کر دیں

پی سی بی نے باﺅلنگ کوچ کے لئے کوششیں تیز کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کیلئے باﺅلنگ کوچ کے تقریب کی کوششیں تیز کر دیں پی سی بی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کیلئے باﺅلنگ کوچ کے فوری تقرر کی ہدایت کی ہے جبکہ بلے بازوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے جاوید میانداد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ بورڈ سابق کپتان وسیم اکرم‘ محمد اکرم‘ مشتاق احمد،کریگ میکڈرمٹ اور جلال الدین سمیت مختلف ناموں پر غور کر رہا ہے جبکہ کوچ ڈیو واٹمور غیر ملکی باﺅلنگ کوچ کے تقرر کے حامی ہیں۔ ذکاءاشرف سابق عظیم فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کے تقرر کے خواہشمند ہیں۔ بورڈ حکام وسیم اکرم کو چز وقتی کوچنگ پر رضا مند کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنی دیگر خریداریاں بھی نبھا سکیں۔ واٹمور وسیم اکرم کے ساتھ کو لکتہ نائٹ رائیڈرز میں بطور باﺅلنگ کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں۔ واٹمور وسیم اکرم کے علاوہ کسی پاکستانی کو باﺅلنگ کوچ کے طور پر کام کے حق میں نہیں ہیں۔ واٹمور کی خواہش ہے کہ انگلینڈ‘ آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ سے باﺅلنگ کوچ کے تقرر کے خواہشمند ہیں۔