بنگلہ دیشی سپنر الیاس سنی پانچ وکٹیں لینے والے دُنیا کے پہلے کھلاڑی

بنگلہ دیشی سپنر الیاس سنی پانچ وکٹیں لینے والے دُنیا کے پہلے کھلاڑی

ڈبلن(نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپنر الیاس سنی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو میں پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے والے دُنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔ بلفاسٹ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں الیاس سنی نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرش بلے بازوں کو بے بس کر دیا، انہوں نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبیو میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی