ٹی ٹوئنٹی ٹیم میری مرضی سے منتخب نہیں کی گئی،محمد حفیظ

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میری مرضی سے منتخب نہیں کی گئی،محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ ضرور ہوں، لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پوری قومی ٹیم میں نے منتخب نہیں کی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ سلیکشن کمیٹی میں پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف،کوچ ڈیو واٹ مور، چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سلیم جعفر اور اظہر خان شامل ہیں۔ٹیم کا انتخاب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے گیم پلان واضح کرتے ہوئے بتایا کہ میچ فنش کرنے کا ٹاسک آفریدی، کامران اکمل اور رزاق کو دیا گیا ہے۔میں بحیثیت کپتان ٹیم کی صلاحیتوں سے مطمئن ہوں۔امید ہے ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔ ڈراپ ہونے والے پلیئرز کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، احمد شہزاد،حماد اعظم، خالد لطیف ودیگر لڑکے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ لوئر مڈل آرڈر بیٹنگ میچ فنش نہیں کرپا رہی، اس مشکل کے پیش نظر ہم نے طے کیا ہے کہ میں عمران نذیر کے ساتھ کے اوپننگ کروں گا، مڈل آرڈر کا بوجھ عمر اکمل اور شعیب ملک اٹھائیں گے، اسد شفیق کو بھی ضرورت پڑنے پر موقع دیا جاسکتا ہے۔ لوئر مڈل آرڈر میں کامران اکمل، شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کو میچ فنش کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ کامران مڈل آرڈر میں کھیلیں گے، وہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر بھی میچ فنش کرچکے ہیں،محمد حفیظ نے کہا کہ سلیکٹرز نے مجھ سے رائے مانگی تھی میں نے دیانت داری سے اس کا اظہارکردیا۔