تینوں طرز کی ٹیموں میں اہلیت منوانا چاہتا ہوں ¾ اسد شفیق

تینوں طرز کی ٹیموں میں اہلیت منوانا چاہتا ہوں ¾ اسد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (اے اےن اےن ) قومی کرکٹ ٹےم کے بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ تینوں طرز کی ٹیموں میں جگہ حاصل کر کے اپنی اہلیت منوانا چاہتا ہوں ۔ اےک خصوصی بات چےت مےں انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی الگ الگ فارمیٹ ہیں تینوں طرز میں صورتحال کے مطابق کارکردگی دکھا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرانے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ مجھے ٹیسٹ کرکٹ کا کھلاڑی تصور کرتے ہیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ جب اور جہاں موقع ملے کارکردگی دکھاﺅں۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس بے حد اہم ہوتی ہے اس لئے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہوں، وکٹ پر ٹھہر کر بڑی اننگز کھیلنا چاہتا ہوں۔