بھارتی ٹےم سری لنکا کے خلاف سےرےز کھےلنے کےلئے کولمبو پہنچ گئی
کولمبو( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹےم سری لنکا کے خلاف سےرےز کھےلنے کےلئے کولمبو پہنچ گئی، بھارتی ٹےم دورے کا آغاز 21 جولائی کو ون ڈے کرکٹ میچ سے کرے گی، بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ بھارت اور سری کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی اسی مقام پر 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 28 جولائی، چوتھا 31 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے پہلے ہی 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے، وریندر سہواگ اور ظہیر خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر آرام کی غرض سے دورہ سری لنکا سے دستبردار ہوگئے تھے۔ بھارتی سکواڈ میں ایم ایس دھونی (کپتان)، وریندر سہواگ، ویرات کوہلی، گوتم گمبھیر، روی چندرن ایشون، امیش یادیو، اشوک ڈینڈا، سریش رائنا،، روہیت شرما، پرگیان اوجھا، اجنکیا راہانے، منوج تیواری اور راہول شرما شامل ہیں۔ زخمی ونے کمار کی جگہ عرفان پٹھان کو ٹےم مےں شامل کےا گےا ہے۔