یونانی کھلاڑیوں کو معاشی بحران کے باعث اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا

یونانی کھلاڑیوں کو معاشی بحران کے باعث اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے مشکلات ...

 ایتھنز/ لندن (نیٹ نیوز) یونان میں کھلاڑیوں کو معاشی بحران کے باعث اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ¾ یونانی حکام اس کے باوجود اولمپک میں ایک بڑی اور مضبوط ٹیم بھیج رہے ہیں جو23جولائی کو لندن روانہ ہوگی۔دوسری جانب باسکٹ بال کا دفاعی اولمپک چمپئن امریکہ 22 جولائی کو بارسلونا میں ورلڈ نمبر تھری ارجنٹائن اور چوبیس جولائی کو اسپین کیخلاف مد مقابل ہوگا ۔اس سے قبل امریکی باسکٹ بال ٹیم برازیل کو ایک میچ میں انہتر پوائنٹس سے شکست دے چکی ہے، اولمپک میں باسکٹ بال کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا۔ گروپ اے میں امریکہ، ارجنٹائن، فرانس، تیونس، نائیجریا اور لتھونیا جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، برازیل، چین، اسپین، برطانیہ، اور روس شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...