اولمپکس گیمز ¾ فرانسیسی تماشائی یونین جیک لہرا کر اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے
لندن ( نیٹ نیوز) اولمپکس گےمز مےں برطانوی تماشائی مقابلوں کے دوران فرانس میں بنے یونین جیک لہرا کر اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔لندن اولمپک سے متعلق91 فیصد اشیاءبرطانیہ ہی میں بنائی جارہی ہیں۔ لیکن اولمپک کمیٹی نے قومی پرچم بنانے کا کنٹریکٹ فرانس کی کمپنی کو دیا ہے۔جو انگلش چینل کی دوسری جانب للی کے شہر میں شبانہ روز پرچم تیار کرنے میں مصروف ہے۔کمپنی اٹھارہ سو بتیس سے پرچم بنارہی ہے اور اسکا سالانہ ٹرن اوور پینتالیس بلین یورو سے زائد ہے۔فرینچ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو لیوک ڈبلٹ نے کہاکہ ہمیں اسپورٹس کے وسیع تجربے کی بدولت کنٹریکٹ ملا ہے لیکن جب بات اولمپک کی ہو تو بلاشبہ یہ قابل فخرکامیابی ہے۔