باکسرعامر خان کا کوچ فریڈی روچ سے علیحدگی پر غور

باکسرعامر خان کا کوچ فریڈی روچ سے علیحدگی پر غور

لندن (نیٹ نیوز)امریکہ کے ڈینی گارسیا کے ہاتھوں کیریئر کی بدترین شکست کے بعد برطانوی باکسر عامر خان کوچ فریڈی روچ سے علیحدگی پر غور کررہے ہیں۔ عامرخان نے اعتراف کیاکہ گارسیا سے شکست کے ذمہ دار وہ خود ہیں ۔انکی کوچنگ ٹیم نے بخوبی اپنی جاب انجام دی لیکن رنگ میں انہوں نے ہی غلطیاں کیں، وہ شکست کاملبہ کسی اور پر نہیں ڈالیں گے۔ وہ فریڈی سے خوش ہیں لیکن کچھ چیزوں میں وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔اس بارے میں وہ اپنی پوری کوچنگ ٹیم سے مشاورت کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی