گیلان جوڈو چیمپئن شپ رمضان المبارک اور الفجر ٹورنامنٹ کے باعث منسوخ

گیلان جوڈو چیمپئن شپ رمضان المبارک اور الفجر ٹورنامنٹ کے باعث منسوخ

اسلام آباد (اے پی پی) ایران میں ہونے والی گیلان جوڈو چیمپئن شپ رمضان المبارک اور الفجر ٹورنامنٹ کے باعث منسوخ کر دی گئی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیلان جوڈو چیمپئن شپ 28جون سے یکم جولائی تک ایران میں منعقد ہونا تھی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ ہونے کے باعث اسے 15 دن کیلئے ملتوی کر دیا تھا تاہم رمضان المبارک اور ایران کے شہر تہران میں الفجر ٹورنامنٹ کے باعث اسے منسوخ کر دیاگیا ہے، سیکرٹری نے کہا کہ الفجر ٹورنامنٹ ایران کے شہر تہران میں رواں سال ستمبر میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی