یاسر حمید کا قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں پی سی بی چیئرمین سے اپیل

یاسر حمید کا قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں پی سی بی چیئرمین سے اپیل

اسلام آباد (اے پی پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یاسر حمید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاءاشرف سے اپیل کی ہے کہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس کےلئے ان کا نام بھی ٹیم میں شامل کریں۔ سر حمید نے آخری بار 2010 میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دوری ان کےلئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم وہ اپنی فارم اور فٹنس سے مطمئن ہیں، امید ہے کہ انہیں جلد ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔ یاسر حمید نے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، ہمیشہ ملک کےلئے کھیلا ہوں اور آئندہ بھی کھیلتا رہوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی