سری لنکا کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ ختم

سری لنکا کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ ختم

کولمبو (نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدوں کے حوالے سے تنازعہ ختم ہو گیا ہے، کھلاڑی سال 2012-113 کےلئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے پر آمادہ ہو گئے ، سری لنکن کھلاڑی افتتاحی سری لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ سری لنکا کرکٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ پانچ ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تنازعہ کھڑا تھا اور طویل مدت بات چیت کے بعد بورڈ کھلاڑیوں کی شرائط ماننے پر راضی ہو گیا ۔جس کے بعد کھلاڑی ایک دو روز میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر لیں گے۔ سری لنکا ٹیم کپتان مہیلا جے وردھنے نے 16 جولائی کو کہا تھا کہ اگر بورڈ نے ان کی شرائط نہ مانی تو سری لنکن کھلاڑی افتتاحی سری لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...