ٹائٹل دنگل مقابلوں کےلئے ٹرائل کے بعد پہلوانوں کا انتخاب مکمل

ٹائٹل دنگل مقابلوں کےلئے ٹرائل کے بعد پہلوانوں کا انتخاب مکمل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹائیگر لاہور اور ستارہ لاہور ٹائٹل دنگل مقابلوں کےلئے دو روزہ ٹرائل کے بعد پہلوانوں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ کنوینر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد اور لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی ہونے والے دو روزہ ٹرائلز میں شہر بھر سے 50 سے زائد ابھرتے ہوئے نوجوان پہلوانوں نے حصہ لیا۔ ٹائیگر لاہور کے فائنل کے لیے کالو شاہ پوریا اور نوری پہلوان نے جبکہ ستارہ لاہور کے لیے سرور پہلوان اور شوکت پہلوان نے کوالیفائی کیا۔ دونوں ٹائٹل مقابلوں کا فائنل عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ کنوینر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے اپنے بیان نے کہا کہ لاہور شہر میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوان پہلوانوں کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ گراس روٹ لیول پر پہلوانوں کی کمی نہیں ۔ ضرورت ان پہلوانوں کو زیادہ سے زیادہ مقابلے فراہم کرنے کی ہے۔ لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے زیادہ سے زیادہ دنگل مقابلوں کے انعقاد کرانے کا مقصد ہی فن پہلوانی کو فروغ دینا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...