لندن اولمپکس، میڈلزکے حصول کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لندن اولمپکس، میڈلزکے حصول کیلئے کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

لندن (نیٹ نیوز) لندن اولمپک دو ہزار بارہ کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں اسی طرح اولمپک کے شریک ممالک میں میڈلز کےلئے تیاریاں عروج پر پہنچ رہی ہے۔ یونان میں کھلاڑیوں کو معاشی بحران کے باعث اس بار اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم یونانی حکام اس کے باوجود اولمپک میں ایک بڑی اور مضبوط ٹیم بھیج رہے ہیں، جو تئیس جولائی کو لندن روانہ ہوگی۔دوسری جانب باسکٹ بال کا دفاعی اولمپک چیمپئن امریکہ انیس جولائی کو مانچسٹر میں برطانوی ٹیم کے ساتھ ایک وارم اپ میچ کھیلے گا جس کے بعد بائیس جولائی کو بارسلونا میں ورلڈ نمبر تھری ارجنٹائن اور چوبیس جولائی کو اسپین کیخلاف میچز ہونگے، اس سے قبل امریکی باسکٹ بال ٹیم برازیل کو ایک میچ میں انہتر پوائنٹس سے شکست دے چکی ہے، اولمپک میں باسٹک بال کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گرپوں میں تقسیم کیا جائیگا۔گروپ اے میں امریکہ، ارجنٹائن، فرانس، تیونس، نائیجریا اور لتھونیا جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، برازیل، چین، اسپین، برطانیہ، اور روس شامل ہے،۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی