دوسری ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ 3 ستمبر سے 6 ستمبر منعقد ہوگی

دوسری ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ 3 ستمبر سے 6 ستمبر منعقد ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری ایشین ماسٹر سکواش چیمپئن شپ 3 ستمبر سے 6 ستمبر تک جاری رہے گی اس چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی گئی ہے جن میں سے چھ ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے جن میں بھارت، ہانگ کانگ،بحرین، نیپال، سنگاپور اور ملائشیاءشامل ہیں ان خیالات کا اظہار ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کرامت اللہ چوہدری نے مقامی ہوٹل میں کیا اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق فاروق رانا ،ڈی سی او نور الاامین سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر نامور سکواش کھلاڑیوں کو بھی مدعو کریں گے اس موقع پر ڈی سی او نور الامین مینگل نے کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان کا پوری دنیا میں امیج اچھا ہوگا اور غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی