بورڈ کی پاک بھارت سیریز کی آمدنی میں حصے کے مطالبے کی تردید

بورڈ کی پاک بھارت سیریز کی آمدنی میں حصے کے مطالبے کی تردید

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی آمدنی میں حصے کے مطالبے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ پی سی بی کے ترجمان ندیم سرور نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کی اولین ترجیح دو طرفہ سیریز کی بحالی ہے ۔ ہمارے لئے رقم کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے دو طرفہ کرکٹ تعلقات کی بحالی پر کام کر ہے تھے اور ہمارے پیش نظر سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی نہیں۔ انھوں نے آمدنی میں حصے کی خبر میں بھارتی میڈیا کی اختر اع ہیں ، بورڈ کے زیر غور ایسی کوئی تجویز نہیں اور نہ ہی ہم نے اس حوالے سے کوئی حکمت عملی تیار کرنے کے بارے میں سوچاہے ۔ بھارتی میڈیا میں ایسی خبریں نشر کی جا رہی تھیں کہ پاک بھارت سیریز میں پاکستان نے مالی حصہ مانگنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سیریز کے دوران اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد ریونیو حاصل ہونے کی امید ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی