ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 30رکنی ابتدائی انگلش سکواڈ کا اعلان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 30رکنی ابتدائی انگلش سکواڈ کا اعلان

لندن (نیٹ نیوز) انگلینڈ اےنڈ وےلز کرکٹ بورڈ کی سلےکشن کمےٹی نے رواں سال سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ، الیسٹرکک اور این بیل کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ،سٹار بلے باز کیون پیٹرسن کو ڈراپ کر دیا گیا ۔ میگا ایونٹ کےلئے انگلینڈ کی حتمی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان 18 اگست کو کیا جائے گا، انگلش ٹیم ٹائٹل کے دفاع کےلئے کھیلے گی۔ سٹےورٹ براڈ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اعلان کردہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوناتھن بیئرسٹو، گیرتھ باٹی، این بیل، روی بوپارہ، سکاٹ بورتھ ویک، ٹم بریسنن، ڈینی برگز، جوزبٹلر، ایلسٹرکک، سٹیون کروفٹ، سٹیون ڈیوائس، جیڈڈرنبیچ، سٹیون فن، ایلکس ہیلز، کریگ کیز ویٹر، مائیکل لمب، سٹورٹ میکر، ایوان مورگن، گریم اونینز، سامیٹ پٹیل، میٹ پرائر، جوروٹ، بین سٹوکز، گریم سوان، جیمز ٹیلر، جیمز ٹریڈویل، کرس ووکس اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی