اولمپک گیمز عالمی چمپئن شپ سے زیادہ مشکل نہیں ¾ شگن چوہدری
نئی دہلی (اے اےن اےن ) بھارتی ماہر خاتون نشانہ باز شگن چوہدری نے کہا ہے کہ اولمپک گےمز ےقےنی طور پر اےک اہم مقابلہ ہے لےکن مےری نظر مےں عالمی چمپئن شپ سب سے مشکل اےونٹ ہوتا ہے۔ برطانوی نشرےاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر اولمپک ایک اہم مقابلہ ہے لیکن میری نظر میں اولمپکس سے مزید مشکل عالمی چمپئن شپ ہوتی ہے کیونکہ ورلڈ چمپئن شپ میں سو کے قریب نشانے باز ہوتے ہیں جبکہ اولمپکس میں تمام ممالک کو موقع نہیں ملتا۔شگن نے کہا کہ لندن اولمپکس کے لیے ان کی تیاری کافی اچھی ہے اور وہ بہتر نتائج کی امید کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں اولمپکس کے حوالے سے دباﺅ میں نہیں ہوں میرے لیے یہ کسی دوسرے ٹورنامنٹ کی طرح ہے۔ میری تیاری بالکل ورلڈ چمپئن شپ جیسی ہوئی ہے۔انہوںنے بتایا کہ انہوں نے اپنی تربیت میں یوگا کا بھی سہارا لیا ہے لیکن تربیت سے زیادہ ان کے لیے مسلسل سفر ایک بڑا چیلنج ہے۔شگن نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں آنے کا سب سے بڑا نقصان گھر سے باہر رہنے کا ہوتا ہے۔