دورہ انگلینڈ آئر لینڈ کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ انگلینڈ آئر لینڈ کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کےلئے پاکستانی خواتےن ٹیم کا اعلان کر دیا ۔ پی سی بی ویمن ونگ کے اعلامیے کے مطابق ویمن ونگ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان خواتین ٹیم میں ثناءمیر(کپتان) بسمہ معروف، سیدہ نین عابدی(نائب کپتان) جویریہ ودود ، نداراشد ، مارینا اقبال ، بتول فاطمہ(وکٹ کیپر) قنیطہ جلیل ، آسما ویہ اقبال ، ربیعہ شاہ ، ایلز بتھ خان ، سعدیہ یوسف ، ناہیدہ بی بی اور معصومہ جنید شامل ہیں ۔ مریم حسن شاہ ،سمعیہ صدیقی ، کنول ناز اور جویریہ روف متبادل کھلاڑی ہوں گی ۔ پاکستانی ٰٹم 18 سے 30 اگست تک آئرلینڈمیں ہونے والی تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی جس میں آئر لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ پاکستانی ٹیم 30 اگست سے 6 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا ۔