سال رواں کے پہلے 6 ماہ کے دوران یوبی ایل کے منافع میں 39فیصد اضافہ

سال رواں کے پہلے 6 ماہ کے دوران یوبی ایل کے منافع میں 39فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) سال رواں کے پہلے 6 ماہ کے دوران یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یوبی ایل) کے منافع میں 39فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران بینک نے 9ارب 30کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا جبکہ سال 2011ءکے اسی عرصہ میں بینک کا منافع 6 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔ سال 2012ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران بینک کے منافع میں گذشتہ سال کی نسبت 30فیصد اضافہ ہوا ہے اور4 ارب 50کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع حاصل ہوا ہے۔ یو بی ایل کی طرف سے شیئر ہولڈرز کو فی حصص دو روپے کیش ڈیوڈنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کامرس -