جلال پورجٹاں کو ایس این جی پی ایل کے سب ڈویژن کا درجہ دیاجائے: گجرات چیمبر

جلال پورجٹاں کو ایس این جی پی ایل کے سب ڈویژن کا درجہ دیاجائے: گجرات چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر) جلال پور جٹاں کو ایس این جی پی ایل کے سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔گیس کے کم پریشر کے با عث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار گجرات چیمبر آف کامرس کے سابق نائب صد ر مظفر حسین ڈار نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس لا ہو ر میں ایس این جی پی ایل کے ایم ڈی عارف حبیب سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جلال پور جٹاں گیس کے سب ڈویژن کا درجہ حاصل کرنے کے میرٹ پر پور ا اترتا ہے لہذا اس کو سب ڈویژن کا درجہ دیا جائے ۔انہوں نے موسمِ سرما کے دوران گیس کے دوماہ لوڈ شیڈنگ کے حکومتی اعلان پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی صنعت پر شدید اثرات مرتب ہوں گے لہذاحکومت صنعتوں کو متواتر گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کے باعث کے صنعتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کم پریشر کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید : کامرس