رمضان بازاروں میں قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے: صدر آرسی سی آئی

رمضان بازاروں میں قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے: صدر آرسی سی آئی

راولپنڈی (پ ر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے حکومت کو چاہےے کہ رمضان بازاروں میں اشیائے روزمرہ کی باقاعدہ اور بھر پور سپلائی اورقیمتوں کے کنٹرول کی سخت نگرانی کرے اور مخصوص اتوار اور رمضان بازاروںکے علاوہ بھی قیمتوں پر نظر رکھے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ عامر اقبال ، نائب صدر چوہدری اقبال احمد اور دیگر اراکینِ چیمبر بھی موجود تھے۔جاوید اختر بھٹی نے حکومت کے ساتھ ساتھ تاجر و صنعت کار برادری پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ماہ مقدس کے شروع ہوتے ہی اپنے منافع میںکمی کردیں اور روزہ داروں کو جائز نرخوں پر اشیا کی فروخت کو ممکن بنائیں دنیا بھر میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے مذہبی تہواروں پر اشیاءکی قیمتوں میں 50فیصد تک رعایت دے دیتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں مذہبی تہواروں کو رقم بٹورنے کاذریعہ سمجھا جا تا ہے۔انہوںنے تمام تاجر برادری سے اپیل کی کہ اس سال رمضان کے مہینہ میں اشیاءکی قیمتوں کو کم کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنواریںصدر چیمبر نے کہاکہ رمضان بازاروں کے اعلانات خوش آئند ہیں مگر ان بازاروں میں تمام اشیاءضروریات زندگی کی مناسب قیمتوں پر دستیابی حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت کو چاہےے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرے ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور سخت سزائیں تجویز کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور خاص طور پر سحری اور افطاری کے اوقات پر بجلی کی بندش کو ختم کیا جائے تاکہ لوگ اپنے مذہبی فرائض کو بہتر طور سے ادا کر سکیں ۔انہوںنے گران فروشوں کو خلاف آپریشن میں حکومت کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین

مزید : کامرس