روان سیزن میں چاول کی پیداوار 70لاکھ ٹن ہونے کا امکان

روان سیزن میں چاول کی پیداوار 70لاکھ ٹن ہونے کا امکان

اسلام آباد(اے پی اے ) روان سیزن میں چاول کی پیداوار ستر لاکھ ٹن ہونے کا امکان ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں چاول کے زیر کاشت رقبہ میں آٹھ اعشاریہ سات فی صد کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد مجوعی طور پر پچاس لاکھ اکھہتر ہزار ایکٹر پر چاول کی کاشت کی گئی۔وزارت کے مطابق اس وقت ملک کی سالانہ پیداوار پنسٹھ لاکھ ٹن ہے جس میں سے مقامی طلب پچیس لاکھ ٹن اور چالیس لاکھ ٹن چاول برآمد کے لئے دستیاب ہوتا ہے

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...