آم برآمد کنندگان کے ہاتھوں سے لاکھوں ڈالر کے آرڈر ز نکل گئے

آم برآمد کنندگان کے ہاتھوں سے لاکھوں ڈالر کے آرڈر ز نکل گئے

کراچی(اکنامک رپورٹر) پی آئی اے کی غفلت کے باعث آم برآمد کنندگان کے ہاتھوں سے لاکھوں ڈالر مالیت کے آرڈر ز نکل گئے ۔آل پاکستان فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے شریک چیئرمین وحید احمد نے بتایا کہ آم کی مجموعی برآمدات میں سے 30 فیصد ہوائی جہاز کے ذریعے برآمد کیاجاتا ہے اور پی آئی اے کے پاس آم کی برآمد کو ہینڈل کرنے کے لیے نہ تو آلات ہیں اور افرادی قوت بھی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی عدم توجہ کے باعث یورپ اور کینیڈا کے لاکھوں ڈالر مالیت کے آرڈر زسے برآمد کنندگان کو ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...