وزارت تجارت اور تمباکو کاشت کار کونسل میں کامیاب مذاکرات

وزارت تجارت اور تمباکو کاشت کار کونسل میں کامیاب مذاکرات

اسلام آباد(اے پی اے ) وزارت تجارت اور تمباکو کاشت کار کونسل کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت نے تمباکو کی قیمت خرید میں 4سے 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔وزیر مملکت برائے تجارت عباس خان آفریدی نے بتایا کہ تمباکو کاشت کار کونسل کا مطالبہ منظور کرلیا گیا ہے اور تمباکو کی کم سے کم قیمت خرید بڑھا دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ تمباکو کی قیمت خرید میں 4 سے 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے اور اب کم سے کم 117 روپے سے بڑھاکر 121 روپے فی کلو کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 125 سے 140 روپے فی کلو تک ہوسکتی ہے اس طرح کاشت کاروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ عباس خان آفریدی نے مزید کہا کہ تمباکو کاشت کار کونسل کے چیئرمین عارف خان نے ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : کامرس