سندھ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اضافہ کردیا گیا

سندھ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اضافہ کردیا گیا

کراچی(اکنامک رپورٹر) مہنگائی کی دوڑ میں آٹا بھی کسی سے پیچھے نہ رہا۔ سندھ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اضافہ کردیا گیا۔سند ھ فلور ملز ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 29 سے بڑھ کر 30 روپے فی کلو کردی گئی اور ریٹیل سطح پر اب یہ 31 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا۔ فلور ملز ذرائع کے مطابق سندھ میں گندم کی قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار 650 روپے فی 100 کلو کی سطح پر آنے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس