خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ سنگا پور کے نیو یارک مرکنٹائل میں لائٹ سویٹ خام تیل کی اگست کے لئے سودے 5سینٹس کے اضافے کے ساتھ 89.92 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر کے لئے سودے 26 سینٹس کے اضافے کے ساتھ 105.42 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر کے بارے رپورٹ جاری ہونے کے بعد شروع ہوا جس کے تحت امریکی خام تیل کے ذخائر 8 لاکھ بیرل تک کم ہوگئے ہیں۔ امریکی خام تیل کے ذخائر کے بارے ہفتہ وار رپورٹس جاری کی جاتی ہے جن پر خام تیل کی مارکیٹ کا بھاری انحصار ہوتا ہے۔

مزید : کامرس