توہین عدالت قانون : کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ تشکیل

توہین عدالت قانون : کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ تشکیل
توہین عدالت قانون : کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے توہین عدالت قانون کی سماعت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ تشکیل دے دیاہے جو23جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس شاکراللہ جان ، جسٹس تصدق جیلانی ، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف شامل ہیں ۔ توہین عدالت قانون کے خلاف 18مختلف آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ کیس میں وفاق ، وزیراعظم ، وزیرقانون ، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، اٹارنی جنرل اور کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...