چوری چوری گئے ،چپکے چپکے آگئے

چوری چوری گئے ،چپکے چپکے آگئے
چوری چوری گئے ،چپکے چپکے آگئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) داخلہ امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر رحمان ملک نے خاموشی سے چھوڑی ہوئی نشست دوبارہ حاصل کرنے کی غرض سے سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔ دوسر ی طرف اب سے کچھ دیر قبل رحمان ملک کی خالی نشست پر کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور رحمان ملک کے علاوہ اس نشست کے لیے کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد رحمان ملک کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب کیے جانے کا امکان ظاہرکیا جارہاہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ان کے کاغذات پبلک پراپرٹی ہے جو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ استعفیٰ نواز شریف کے بیان پر دیا تاہم اب دوہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے صدر زرداری اور رالطاف حسین کا شکر بھی ادا کیا اور کہا کہ متحدہ قومی موومنت کے سربراہ نے ہر مشکل وقت میںیکجہتی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم سرکاری عہدیدار کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔رحمان ملک نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اب خاموش ہونا چاہیے اور دوہری شہریت کا بل پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس