پارلیمنٹ وہی قانو ن بنا سکتی ہے جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو وسعت دے : خلیل الرحمان رمدے

پارلیمنٹ وہی قانو ن بنا سکتی ہے جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو وسعت دے : خلیل ...
پارلیمنٹ وہی قانو ن بنا سکتی ہے جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو وسعت دے : خلیل الرحمان رمدے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ صرف وہ قانون بنا سکتی ہے جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو وسعت دے نہ کہ محدود کرے ۔ لاہور بار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کاکہنا تھا کہ تمام ادارے قانون کے تحت کام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دستور نے عدلیہ کو ریفری بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ کسی سے بالا تر نہیں بلکہ صرف آئین کی پابند ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ قانون کی تشریح کاحق عدالتوں کے پاس ہے اور کسی من مانی کو قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

مزید : لاہور