امریکہ میں فلم پریمیئر کے دوران فائرنگ ، 10افراد ہلاک ، ملزم گرفتار

امریکہ میں فلم پریمیئر کے دوران فائرنگ ، 10افراد ہلاک ، ملزم گرفتار
امریکہ میں فلم پریمیئر کے دوران فائرنگ ، 10افراد ہلاک ، ملزم گرفتار

  

کولوراڈو (ماینٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں فلم بیٹ مین کے پریمئیر کے دوران دھماکے اور فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ مغربی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی فلم بیٹ مین سیریز کے پریمیئر کے دوران ایک نقاب پوش شخص نے پہلے بم پھینکا اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کردی جس سے 10افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بھگدڑمچ گئی اور اسی دوران ایک نقاب پوش کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

مزید : تفریح