پاکستا ن میں رحمتوں کانزول ۔۔۔ رمضان المبا رک کا چا ند نظر آ گیا ،کل پہلاروزہ ہوگا

پاکستا ن میں رحمتوں کانزول ۔۔۔ رمضان المبا رک کا چا ند نظر آ گیا ،کل پہلاروزہ ...
پاکستا ن میں رحمتوں کانزول ۔۔۔ رمضان المبا رک کا چا ند نظر آ گیا ،کل پہلاروزہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک ) رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور 21جولائی ہفتے کو پہلا روزہ ہو گا۔رمضان کاچانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں کراچی جبکہ صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں ہوئے ۔ سب سے پہلے صو بہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں مردان ، بنوں ، لکی مروت، باجوڑ ایجنسی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے چاند دیکھے جانے کی شہادتیں موصول ہوئیں اور مقامی علماءنے رویت ہلال کمیٹی کو ان شہادتوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ہی وہاں روزہ رکھنے کیلئے تراویح کی ادائیگی کی ہدایت کردی ۔اس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میںمفتی منیب الرحمن کے علاوہ مو لا نا شبیر احمد، قاری عبدرالرشید،مفتی سید عبدالمبین شاہ بخا ری ، مفتی خلیل قادری ، مفتی محمد عا رف ،مفتی عار ف سعیدی ، مفتی آ غا گو ہر علی،مفتی عبدالمالک روہی ،سید تکی نقوی ،حا فظ محمد ٰسلفی ،اسد یو نسی ، مفتی صا بر حسین ، مفتی قرار نقویٰ ، مفتی نظیر احمد ،مفتی صا بر نعیمی،منیر احمد طا رق شرکت کی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے اعلان کے بعد لوگوں نے نماز تراویح مساجد کا ر±خ کر لیا ہر عمر کے نمازی ماہ مبارک کے آغاز کی مبارکبادیں دیتے نظر آ رہے ہیں۔ ماہ مبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان، نماز تراویح ادا کررہے ہیں۔ حفاظ کرام تلاوت قرآن پاک سے قوت ایمانی کو نیاجذبہ دیتے ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران مختلف مکاتب فکر کے ادارے نماز تراویح میں اور اس کے بعد درس قرآن کا خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ مردوں کے علاوہ خواتین بھی گھروں اور درسگاہوں میں نماز تراویح کے لیئے اکٹھی ہوتی ہیں۔

مزید :

کراچی -Headlines -