حساس معلومات میڈیاسے خفیہ رکھیں:پینٹا گون کو پنیٹا کی ہدایت

حساس معلومات میڈیاسے خفیہ رکھیں:پینٹا گون کو پنیٹا کی ہدایت
حساس معلومات میڈیاسے خفیہ رکھیں:پینٹا گون کو پنیٹا کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے وزیر دفاع لیون پینیٹا نے پینٹاگون کو ہدایت کی ہے کہ خفیہ معلومات کوعام ہونے سے بچانے کے لئے میڈیا کی نگرانی کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پینیٹا نے یہ ہدایت آرمڈ سروسز کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس کے بعد جاری کی۔ اجلاس میں خفیہ اورحساس معلومات میڈیا پر افشا ہونے کو روکنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ میڈیا کی نگرانی کے علاوہ حساس معلومات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پینٹاگون مزید اقدامات بھی کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی