پاکستانی معیشت کی کریڈٹ ریٹنگ بی قرار دیدی گئی

پاکستانی معیشت کی کریڈٹ ریٹنگ بی قرار دیدی گئی
 پاکستانی معیشت کی کریڈٹ ریٹنگ بی قرار دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی معیشت کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستانی معیشت کی شارٹ ٹرم کریڈٹ ریٹنگ سی سے بی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کی وجہ ریٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم ریٹنگ کو لانگ ٹرم ریٹنگ سے منسلک کرنا ہے۔سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے اس بارے میں جمعہ کو جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کی ترسیلات سے پاکستانی معیشت اور ادائیگیوں پر دباو¿ کم ہوا ہے اور پاکستان کی ریٹنگ برقرار رکھنے کی اہم وجہ بھی یہی ہے۔ دوسری جانب سٹینڈرڈ اینڈ پورز نے بڑھتے ہوئے مقامی اور بیرونی قرضے ، مالیاتی خسارہ ، کم آمدنی اور سیاسی عدم استحکام کو پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ 

مزید :

بزنس -