راجیش کھنہ کا گھر میوزیم بنانے میں رکاوٹ پڑ گئی

راجیش کھنہ کا گھر میوزیم بنانے میں رکاوٹ پڑ گئی
راجیش کھنہ کا گھر میوزیم بنانے میں رکاوٹ پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)آنجہانی بھارتی اداکارراجیش کھنہ کے گھر آشیربادکو میوزیم بنانے کے فیصلے کے یہاں رہنے والی خاتون انیتا ایڈوانی نے کھنہ فیملی کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے۔ ممبئی میں راجیش کھنہ کی رہائش گاہ کو میوزیم بنانے کا فیصلہ ان کی بیٹیوں ٹوئنکل اور رنکی کھنہ نے کیا جس پر انیتا ایڈوانی نامی خاتون نے کھنہ فیملی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔ انیتا گذشتہ آٹھ سال سے راجیش کھنہ کے گھر میں مقیم تھیں۔ ایڈوانی کا کہنا ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر مکان کو میوزیم میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے اس میوزیم میں راجیش کھنہ کے مداحوں کی دلچسپی کے لئے ان کی ذاتی اشیاء اور فلموں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

مزید :

تفریح -