کراچی میں مجرموں کیخلاف سخت کاروائی کافیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ ہاو¿س میں داخلہ امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور واضح کیاگیا اس موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلرز اور تاجروں و دکاندارون کو پرچی بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں پولیس، رینجرز قانون نافذ کرنیوالے اداروں، تمام ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں کہ جس علاقے میں بھی واردات یا جرم ہوگا وہاں کاایس ایچ او اس کاذمہ دار ہوگااور پرچی مافیا کاروبار میں ملوث مجرموں کو گرفتار کر کے فوری کارروائی کی جائے گی۔ مشیر داکلہ رحمان ملک نے کہا کہ وفاق کی تمام ایجینسیاں امن و امان کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلرز اور پرچی بھیجنے والوں اور ان کی آشیر باد کرنے والوں کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پولیس کو مجرموں سے مقابلے کے لئے خصوصی ٹریننگ اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہاہے۔ اتنی بڑی آبادی کے شہر کے لئے25 سے30 ہزار پولیس کی نفری ناکافی ہے،، مزید دس ہزار پولیس کانسٹیبلز کا جلد اضافہ کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان شریف میں مجرموں کی کارروائیاں حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کے لئے چیلنج ہے، حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔