سائیں!ایک دم فِٹ ہے:زرداری کو "سب اچھا"کی رپورٹ مل گئی

سائیں!ایک دم فِٹ ہے:زرداری کو "سب اچھا"کی رپورٹ مل گئی
سائیں!ایک دم فِٹ ہے:زرداری کو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آ صف علی زرداری کی صدارت پیپلزپارٹی سندھ کور کمیٹی کے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال ، اتحادیوں کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ بلاول ہاو¿س کراچی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، پیر مظہر الحق، آغاسراج درانی ، ایاز سومرو، مراد علی شاہ ، رفیق انجنیئر ، قادر پٹیل ، اور دیگر نے شرکت کی۔بلاول ہاو¿س سے جاری اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں سے متعلق صدر کو آگاہ کیا گیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری میں امن وامان کو بہتر بنایا جائے ، اس سلسلے میں سیاسی لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے ،صدر کو بتایا گیا کہ نئے بلدیاتی نظام پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کو ر کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں جس میں مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے۔ صدر نے ہدایت کی کہ قومی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے اور یہ اتحاد قائم رہے گا جو بھی فیصلے کیے جائیں وہ اس تناظر میں کیے جائیں ۔صدر کو بتایا گیا کہ نواز شریف اور قوم پرست اتحادکے درمیان انتخابی الائنس ہوا ہے ، اور سندھ کی عوام نے ہمیشہ ایسے اتحادوں کو مسترد کیا ہے۔ صدر زرداری کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کے ساتھ جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس