پارلیمنٹ میڈیا کوتمام سہولتیں فراہم کرے گی:سپیکر

پارلیمنٹ میڈیا کوتمام سہولتیں فراہم کرے گی:سپیکر
پارلیمنٹ میڈیا کوتمام سہولتیں فراہم کرے گی:سپیکر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کوتوہین عدالت قانون کے مقدمے میں سپریم کورٹ کا نوٹس موصول ہوگیا ہے اور، سپیکر پارلیمنٹ ہاﺅس میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں منظور ہونے والے نئے توہین عدالت قانون کے کیس میں سپریم کورٹ نے نوٹس بھجوایا ہے جو سپیکر آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس کا جواب دینے کے لئے اس کے تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائیگاجس کے بعد جواب دیاجائیگاانہوںنے صحافیوں کو یقین دلایا کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی تمام قانون سازی کا ریکارڈ میڈیا کو فراہم کیا جائیگا۔ صحافیوں کی پارلیمانی امور تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور پارلیمنٹ ہاﺅس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 

مزید : اسلام آباد