لیار ی کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ہدایت

لیار ی کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ہدایت
لیار ی کا مسئلہ سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ہدایت

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرمملکت آصف علی زرداری نے لیاری کا مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بلاول ہاو¿س کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں لیاری کے مسئلے کا بھی جائز ہ لیا گیا ۔ صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لیاری مسئلے کا حل انتظامی نہیں سیاسی طریقے سے نکالا جائے۔ اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما رفیق انجنیئر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے لیاری کے نوجوانوں کو روزگار دینے اور ترقیاتی کام جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...