توانائی بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رہے گی:یوایس ایڈ

توانائی بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رہے گی:یوایس ایڈ
توانائی بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رہے گی:یوایس ایڈ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)یو ایس ایڈ پنجاب کے ڈائریکٹر گیل اسپینس کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لیے امریکہ اس سلسلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ یوایس ایڈ اور لیسکو کے اشتراک سے پانچ روزہ تربیتی کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیل اسپینس نے کہاکہ کورس کا مقصد پاکستان میں بجلی تقسیم کرنیوالی کمپنیوں کے پلاننگ اور انجینئرنگ شعبوں کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے،امریکہ کی کوششوں سے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نقصانات میں ایک ہزار میگاواٹ تک کمی لائی جا سکے گی۔تقریب سے یو ایس ایڈ کے نمائندہ مسٹر سجاد،جے آر ڈک اور شرافت سیال نے بھی خطاب کیا۔چمکتے دھمکتے دفاتر بھی غسل خانوںکی طرح گندے ہیں:طبی ماہرینواشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جراثیم صرف باتھ روم اور بسوں وگاڑیوں میں ہی نہیں ہوتے بلکہ دفاتر کی میزوں کرسیوں پران کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بظاہر صاف ستھرا دکھائی دینے والا دفتر ی فرنیچر اس قدر صاف نہیں ہوتا۔ جس قدر دکھائی دیتاہے دفاتر میں کام کے مقامات پر پانچ سو اقسام کے جراثیم پائے جاتے ہیں جن میں سے بعض صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کی نسبت مردوں کے دفاتر میں جراثیم زیادہ ہوتے ہیں۔ 

مزید : لاہور