امریکی "سوری"سے پہلے ہی پاکستان نیٹوسپلائی کھولنے کیلئے تیارتھا:منورحسن

امریکی "سوری"سے پہلے ہی پاکستان نیٹوسپلائی کھولنے کیلئے تیارتھا:منورحسن
امریکی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہاہے کہ سلالہ حملے پر امریکہ ”سوری“نہ بھی کرتا تو پاکستانی حکمران نیٹو سپلائی کھولنے پر تیار تھے۔ جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ’سوری‘ تک لانے میں عوام کے دباﺅ کا عمل دخل ہے،حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں نے پاکستان کا مستقبل تاریک کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی غور خاک میں مل چکا ہے لیکن پاکستان کے بزدل حکمران اب بھی امریکی حکم پر ملکی سلامتی اور خود مختاری کو داﺅ پر لگا کر نیٹو سپلائی بحال کر چکے ہیں۔

مزید : لاہور