برطانوی باﺅلر پاکستان کی کوچنگ کریں گے

برطانوی باﺅلر پاکستان کی کوچنگ کریں گے
برطانوی باﺅلر پاکستان کی کوچنگ کریں گے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)انگلینڈ کے سابق فرسٹ کلاس باﺅلر این پونٹ کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے لیے باﺅلنگ کوچ کیلئے فائنل کر لیا گیا ہے۔جو حتمی منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو بھیجا جائے گا۔ این پونٹ کی اس تقرری کی وجہ ان کا اچھا ریکارڈ نہیں بلکہ غیر ملکی کوچ ڈیو وٹمور اور جولین فاو¿نٹین کے ساتھ ان کے مضبوط مراسم ہیں۔ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق قومی کھلاڑیوں سمیت سولہ غیر ملکی بولرز نے درخواستیں دی تھیں۔ پاکستان کی طرف سے لیجنڈری جلال الدین اور محمد اکرم کے نام نمایاں ہیں۔ برطانیہ کے این پونٹ پہلے دن سے ہی مضبوط امیدوار تھے۔ پونٹ نے اٹھائیس فرسٹ کلاس میچ کھیلے جن میں انہوں نے پینتیس اعشاریہ سات آٹھ کی اوسط سے ستر وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل