خطرات منڈلارہے ہیں،پاکستان پرافغانستان حملہ کرے گا:الطاف حسین

خطرات منڈلارہے ہیں،پاکستان پرافغانستان حملہ کرے گا:الطاف حسین
خطرات منڈلارہے ہیں،پاکستان پرافغانستان حملہ کرے گا:الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلا متی اور بقاءپر خطرات منڈ لا رہے ہیں جبکہ سیا ستدان پاکستان کی بجا ئے اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں ۔ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں جنگ کا آ غا ز افغا نستان سے ہو گا اورپاکستان پرافغانستان حملہ کر ے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچا نے کیلئے ضروری ہے کہ ملک وقوم کے اندرونی طو ر پر مضبو ط کیا جا ئے ، فر قہ واریت کے بجائے اتحا د کا مظا ہر ہ کیا جا ئے ۔انکا کہنا تھا کہ سیا سی مذ ہبی رہنماﺅں کی گو ل میز کا نفرنس بلا کر ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا جا ئے اور خطے میں امن واما ن کیلئے ُپڑو سی ممالک سے دوستا نہ تعلقات قائم کیے جا نے چا ہئے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بحریہ عرب میں متعدد امریکی بحریہ کے بیڑے پہنچ چکے ہیں ، بحری بیڑے پر جدید ٹینک ارو میزائل شکن توپوں سے لیس جہا ز مو جود ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -