مائیکروویو کے کھانا گرم کرنے کے علاوہ وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو معلوم نہیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنے مائیکرو ویو اوون کو صرف کھانا گرم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں تو یقینا آپ اس کے درجنوں ایسے فوائد سے محروم ہیں جو کہ یہ آپ کو بخوبی فراہم کر سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے باریک کپڑوں کو جلدی جلدی لکھانا چاہ رہے ہیں تو انہیں اچھی طرح نچوڑ کر کاغذی تولیئے پر رکھ کر مائیکرو ویو میں آدھے منٹ کیلئے گرم کریں یا بالکل خشک ہو جائیں گے۔ گھر پر بیج اگانے کیلئے استعمال ہونے والی مٹی کو جراثیموں سے پاک کرنے کیلئے بھی آپ اپنے مائیکرو ویو کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مٹی کو کسی غیر دھاتی پلیٹ میں ڈال کر ڈیڑھ منٹ کیلئے بلند درجہ حراست پر گرم کریں اور استعمال سے پہلے اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔ مالٹے، لیمن اور گریپ فروٹ جیسے پھلوں کو نچوڑنے سے پہلے 20 سیکنڈ کیلئے مائیکرو ویو میں گرم کر لینے سے ان میں سے زیادہ جوس نکلے گا۔ اگر شہد سخت اور دانے دار ہو چکا ہو تو اسے مائیکرو ویو میں آدھے منٹ کیلئے ڈی فراسٹ کریں، نکال کر اچھی طرح ہلائیں اور اگر ضرورت ہو تو دوبارہ یہی عمل کریں۔ جڑی بوٹیوں اور پھولوں کی پتیوں کو ضرورت کے مطابق 20 سیکنڈ سے تین منٹ تک گرم کر کے خشک کر لیں، ان کا ذائقہ اور غذائیت لمبے عرصے تک محفوظ رہیں گے۔ خشک ہو جانے والے مسکارے کو ڈھکنا اور برش نکال کر مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور ساتھ ہی پانی کا ایک کپ رکھ دیں۔ اب اسے پانچ سیکنڈ کیلئے بلند درجہ حراست پر گرم کریں یہ دوبارہ سے تروتازہ حالت میں آ جائے گا۔ اگر شکر کے سخت ڈھیلے بن جائیں تو اس کے اوپر کاغذی تولئے کو نم کر کے رکھیں اور 15 سیکنڈ کیلئے مائیکرو ویو میں گرم کریں، یہ نرم ہو جائیگی۔ اور اگر آپ منٹوں میں کیک بنانا چاہیں تو 2 اونس کھن، 2 اونس چینی، ایک انڈا، 2 اونس میدہ اور چند قطرے ونیلا کاسٹ ایک مگ میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور مائیکرو ویو میں ڈیڑھ سے ڈھائی منٹ کیلئے گرم کر لیں اور بہترین کیک کا لطف اٹھائیں۔