مردوں کے دل میں سب سے زیادہ درد کس کیلئے ہوتاہے ؟تحقیق نے ماضی کے خیالات غلط ثابت کر دیے

مردوں کے دل میں سب سے زیادہ درد کس کیلئے ہوتاہے ؟تحقیق نے ماضی کے خیالات غلط ...
مردوں کے دل میں سب سے زیادہ درد کس کیلئے ہوتاہے ؟تحقیق نے ماضی کے خیالات غلط ثابت کر دیے

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ سخاوت کا جذبہ رکھتی ہیں مگر ایک حالیہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ مرد بھی ان سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ بچوں کیلئے سخاوت اور مدد کرنے میں تو وہ بہت آگے ہیں۔ گڈ سکاﺅٹ نامی ادارے کے سروے میں 1500 مردوں سے سوالات کرکے معلوم کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کی مدد کرنے والے اداروں کیلئے خصوصی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

رقص کے دوران معروف ماڈل گر پڑی، نسوانی حسن سے محروم

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات مردوں کیلئے اہم ترین ہے کہ وہ ضرورتمند بچوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مردوں سے مناسب طور پر رابطہ کرنے کی ضرورت ہے یعنی سوشل میڈیا اور خصوصاً فیس بک اور ٹوئٹ کے ذریعے، انہیں بچوں کی مدد کیلئے آگے برھنے کی دعوت دینے کی ضرورت ہے۔ تحقیق کاروں نے بچوں کیلئے کام کرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اپنے مطالبات کے ساتھ مردوں سے رابطہ کریں تو انہیں بہت کامیابی مل سکتی ہے کیونکہ مرد بچوں کی مدد کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار پائے گئے ہیں۔ خواتین میں عمومی دریا دلی کا جذبہ ضرور پایا جاتا ہے مگر اس تحقیق کے مطابق مردوں کی 52 فیصد تعداد بچوں کیلئے مخیرانہ جذبہ رکھتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس