خواجہ سراء نے مردوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا،بڑے بڑوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
نیویارک (نیوز ڈیسک) مردوں کی صحت کے متعلق مشہور میگزین "Men's Health" کے سرورق کیلئے جاری مقابلے میں ایک خواجہ سرا نے بڑے بڑے مرد ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:دشمنوں کو بھول جائیں!اس تخت کے ذریعے باتھ روم میں اپنی حکمرانی قائم کریں
ستائیس سالہ ایڈئین ڈاﺅلنگ ہینڈسم ہیں، ان کے چہرے پر ہلکی داڑھی ہے اور ان کے تنو مند خدوخال بہت نمایاں نظر آتے ہیں، لیکن دراصل وہ ایک خواجہ سراءہیں جنہیں ایک طویل عرصے تک زمانے کے ستم سہنا پڑے ہیں۔ میگزین کے قارئین ایڈئین کو اس قدر پسند کر رہے ہیں کہ وہ اس وقت دوسرے نمبر پر موجود امیدوار سے 27 ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ ایڈئین نے جریدے ”ڈیلی بیسٹ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک لڑکی کے طور پر پیدا ہوئے لیکن بعد ازاں ان میں مردانہ خصائص بھی محسوس ہونے لگے۔ انہوں نے عمر کا غالب حصہ ہم جنس پرست لڑکی کے طور پر گزارا ہے لیکن آج کل وہ مرد بننے کیلئے کوشاں ہیں البتہ تاحال خواجہ سراءہی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ باڈی بلڈنگ نے انہیں خصوصاً بہت اعتماد دیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ قارئین انہیں دیگر مرد امیدواروں سے بھی زیادہ ووٹ دے رہے ہیں۔