دنیا سے باہر وہ جگہ جہاں جنسی عمل ممنوع ہے

دنیا سے باہر وہ جگہ جہاں جنسی عمل ممنوع ہے
 دنیا سے باہر وہ جگہ جہاں جنسی عمل ممنوع ہے

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) خلاءکا سفر انسان کے حیرت انگیز کارناموں میں سے ایک ہے اور اس کامیابی کیلئے بہت ہی بڑے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ خلاءمیں جانے اور وہاں رہنے میں بے شمار مسائل سامنے آئے لیکن ایک اہم مسئلہ اس وقت پیدا ہو گیا جب بین الاقوامی خلائی مرکز ISS پر پہلی دفعہ مردوں کے ساتھ چار خواتین کو بھی بھیجا گیا۔ مغربی معاشرے میں مردوں اور خواتین کے اکٹھے ہوتے ہی ے حد سے زیادہ قریب ہونے کے امکانات بھی پیدا ہو جاتے ہیں اور یہی خدشہ ISS کے بارے میں بھی پیدا ہو گیا کہ کہیں اگر خلاءمیں یہی کچھ ہو گیا تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔

دفتری اوقات کے بعد’ محنت‘ کرنے والا جوڑا بتی بجھانا بھول گیا ، دنیا کی نظروں میں آ گیا

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے کمانڈر ایلن پوٹن ڈیکسٹر سے جب ایک صحافی نے یہی سوال پوچھا تو انہوں نے وضاحت کی کہ خلاءمیں جانے والوں پر یہ پابندی ہے کہ وہ اپنے ساتیوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ قربت نہیں کر سکتے اور یہ پابندی واقعی اتنی سخت ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلاءبازوں کی سخت تربیت کی جاتی ہے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنا دھیان صرف کام پر رکھیں گے اور زمین سے لاکھوں میل دور ہونے کا یہ مطلب نہیں لیں گے کہ وہ ہور پابندی سے آزاد ہو گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس