سانپ کے ڈسے چارسالہ بیٹے کی جان بچانے کیلئے ماں نے کیاناقابل یقین کام کر ڈالا؟جان کرآپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے‎

سانپ کے ڈسے چارسالہ بیٹے کی جان بچانے کیلئے ماں نے کیاناقابل یقین کام کر ...
سانپ کے ڈسے چارسالہ بیٹے کی جان بچانے کیلئے ماں نے کیاناقابل یقین کام کر ڈالا؟جان کرآپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے‎

  

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیلیفورنیا میں ایک ماں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے بیٹے جان بچا لی۔ جیکلین کارمازا اپنے4سالہ بیٹے کے ہمراہ پتھریلے راستے پر پیدل جا رہی تھی کہ اس کے بیٹے کا پاﺅں سانپ کے اوپر آ گیا اور سانپ نے اسے ڈس لیا۔بچے کے رونے پر جیکلین نے دیکھا کہ اس کے پاﺅں پر سانپ کے کاٹنے کا نشان موجود ہے،اس نے اپنے بیٹے کے پاﺅں پر سانپ کے ڈسنے کی جگہ پر منہ لگا کر زہر چوس لیا۔ جیکلین کا کہنا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا تو مجھے ڈرامہ سیریل بونینزا کی وہ اقساط یاد آئیں جس میں اداکاراپنے ساتھی کے پاﺅں میں سانپ کے کاٹنے کے بعد زہر چوس لیتا ہے۔ہیلتھ آفیشلز کاکہنا ہے کہ اس طرح زہر چوسنا خطرناک ہو سکتا ہے، خاتون کو چاہیے تھا کہ وہ 911پر کال کرتی اور اتنی دیر میں زخم کو پانی اور صابن سے دھو دیتی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیکلین زہر کے اثر سے محفوظ ہے اور اس کے بیٹے کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس