اس نوجوان جوڑے نے ہنی مون کس طر ح منایا ،جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اس نوجوان جوڑے نے ہنی مون کس طر ح منایا ،جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں ...
اس نوجوان جوڑے نے ہنی مون کس طر ح منایا ،جان کر آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

  

نئی دہلی(نیوزڈیسک)ایک بھارتی جوڑے نے روایت کو توڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا ہنی مون شہر کی گلیوں کی صفائی میں منایا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے ہسار میں ایک جوڑے سنی اور کویتا پانو نے فیصلہ کیا کہ وہ جہیز جیسی لعنت کے خلاف کھڑے ہوں گے ،اپنی شادی سادگی سے سر انجام دیں گے، اپنے شہر کو صاف کریں گے اور ساتھ تمام لوگوں میں یہ بات اجاگر کریں گے تا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے۔

وہ جلاد جس نے ایک ماہ میں سات ہزار قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتارا

بھارتی جوڑا جو ایک کالج میں نوکری کرتا ہے نے اپنا ہنی مون دو ہزار بھینسوں اور گائیوں کے ساتھ ایک باڑے میں منایا اور بعد میں دونوں نے مل کر گلیوں کی صفائی بھی کی۔آخر میں انہوں نے گلیاں صاف کرنے والی مشین بھی سٹی گورنمنٹ کو تحفہ میں دے دی۔انہوں نے اپنے تمام رشتے داروں کو بتا دیا تھا کہ انہیں تحفے میں گائے کا چارہ اور اسی طرح کی اشیاءدی جائیں۔شادی کے اختتام پر بچا ہوا کھانا غریبوں میں تقسیم کردیا گیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس